ندیم بابر اور تابش گوہر کا مستعفی ہونا اس سوال کا جواب چاہتا ہے کہ لوٹ مار کا حساب کون دے گا؟پیپلزپارٹی کے رہنما برس پڑے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ندیم بابر اور تابش گوہر کا مستعفی ہونا اس سوال کا جواب چاہتا ہے کہ لوٹ مار کا حساب کون دے گا؟ ایل این جی میں سینکڑوں ارب روپے کا قومی خزانے کو ہونے والے نقصانات کا حساب کون دے گا؟ اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کندی نے کہاکہ عمران خان نے معیشت اور صنعت سے وابستہ ہر وزارت میں اپنے مالی سہولت کار بھرتی کئے ہوئے ہیں جو عوام کی جیبوں پر ڈاکے پہ ڈاکے مار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے معیشت کے ماہرین نے ملکی معیشت کو بدحال کر دیا ہے، قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصانات کا حساب عمران خان سے ہی لیا جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہو کر لوگوں کو حوالہ ہنڈی پر اکساتے تھے اور حوالہ ہندی کی مارکیٹنگ کرتے تھے۔ اب پتہ چلا کہ عمران خان نے چوری کا پیسہ ٹھکانے لگانے کے لئے حوالہ ہنڈی کا راستہ اختیار کیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر