مولانا مفتی تقی عثمانی کے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر کے طور پر انتخاب کی اطلاع پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑگئی

اسلام آباد/کراچی(نیشنل ٹائمز):مولانا مفتی تقی عثمانی کے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر کے طور پر انتخاب کی اطلاع پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔مفتی تقی عثمانی کے صدر وفاق کے طور پر انتخاب کو حسن انتخاب اور خوش آئند قرار دیاجارہا ہے،ملک بھر سے تہنیتی پیغامات کا تانتا بندھا ہوا ہے،وفود کی جامعہ دارالعلوم حاضری اور صدر وفاق کومبا رکباد،سوشل میڈیا پر موجود صارفین کی جانب سے وفاق المدارس کے مجلس عاملہ کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدمتمام طبقات کی طرف سےوفاق المدارس کے ذمہ داران کو کامیاب اجلاس کے انعقاد پر خراج تحسین،مدارس کے اساتذہ وطلبہ نے شکرانے کے نوافل ادا کیے تفصیلات کے مطابق دینی مدارس کے سب سے بڑے اور قدیم نیٹ ورک وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سابق صدر وفاق مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی رحلت کے باعث خالی ہونے والی نشست پر عالم اسلام کی معروف علمی شخصیت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کا بطور صدر وفاق انتخاب عمل میں لایا گیا-مفتی تقی عثمانی کے انتخاب کی اطلاع پر اندرون وبیرون ملک دین سے محبت اور مدارس سے وابستگی رکھنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئ- مسلسل تہنیتی پیغامات کا تانتا بندھا رہا،کئ وفود نے جامعہ دارالعلوم کراچی حاضر ہوکر صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کو مبارکباد پیش کی، سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ذمہ داران اور مجلس عمومی کے اراکین کے اس فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کیا جا رہا ہے اور مفتی تقی عثمانی کے بطورِ صدر وفاق انتخاب سے بہت سی امیدیں اور توقعات وابستہ کی جارہی ہیں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے صارفین کی طرف سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے-مفتی تقی عثمانی کے ساتھ ساتھ وفاق المدارس کے دیگر قائدین کو کامیاب اجلاس کے انعقاد اور وقت کے تقاضوں کے مطابق مفتی تقی عثمانی کے حق میں فیصلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے-دینی مدارس میں شکرانے کے نوافل ادا کیے جا رہے ہیں اور دینی مدارس کے بہتر مستقبل کے لیے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر