گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے معیشت پر برے اثرات مرتب ہوں گے، مہرین بھٹو

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما مہرین بھٹو کا کہنا ہے کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے معیشت پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر مہرین بھٹو نے گیس کی قیمتوں میں 37 فیصد اضافے اور بجلی نرخوں پر صدراتی آرڈیننس پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں 37 فیصد اضافے اور بجلی کے بلوں پر صدارتی آرڈینینس سے صارفین کی چیخیں نکل جائیں گی۔پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر مہرین بھٹو کا کہنا ہے کہ اس حکومت کے آنے سے مہنگائی کی سونامی آگئی ہے، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اس قدر اضافے سے معیشت پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں سے متعلق صدارتی آرڈیننس اور پیٹرول کی قیمتوں سے عوام پر بم گرانے کے مترادف ہے، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر مہرین بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے، ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والے نے عوام کو بیروزگار کردیا ہے اور روز بیروزگاری کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر