آصف زرداری اور پرویز مشرف سے متعلق مقدمات کی سماعت کرنے والا بینچ تحلیل

لاہور(نیشنل ٹائمز): سابق صدر پرویز مشرف اور آصف زرداری سے متعلق 10 سال پرانے کیسز کی سماعت کرنے والا ہائی کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شجاعت علی خان پر مشتمل عدالت عالیہ کا 3 رکنی فل بینچ آصف زرداری، پرویز مشرف اور یوسف رضا گیلانی سے متعلق 10 سال پرانی درخواستوں کی سماعت کررہا تھا، فاضل بینچ میں شامل جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سماعت کا حصہ بننے سے انکار کردیا جس پر بینچ تحلیل ہوگیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی تمام کیسز کی سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دیں گے۔سماعت کے دوران جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیئے کہ درخواستیں دائر کرنے والے شاہد نسیم، رانا علم الدین اور اللہ بخش انتقال کر چکے ہیں اور تمام درخواستیں غیر موثر ہوگئی ہیں تاہم پھر بھی نیا بنچ بنایا جائے گا کیوں کہ آصف زرداری، پرویز مشرف، یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف نے بھی اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔



  تازہ ترین   
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر