وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عمومی کا اجلاس کل 19ستمبر بروز اتوار جامعہ اشرفیہ لاہور میں ہوگا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عمومی کا اجلاس کل 19ستمبر بروز اتوار جامعہ اشرفیہ لاہور میں ہوگا۔اجلاس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے علماء و مشائخ لاہور پہنچ گئے۔وفاق المدارس کی مجلس عاملہ،مجلس شوری اور مجلس عمومی کے اراکین اور ملک کے بڑے مدارس کے منتظمین اجلاس میں شریک ہوں گے۔مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی رحلت کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست پر صدر وفاق کا انتخاب ہوگا۔مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،مولانا فضل الرحمان،مولانامحمدانوارالحق،مولانامفتی مختار الدین شاہ،مولانامحمد حنیف جالندھری،مولانا مفتی محمد طیب،مولاناعبیداللہ خالد اور دیگر مشائخ لاہور پہنچ گئے۔مولانامفتی محمد تقی عثمانی کراچی سے اور مولانا فضل الرحمان کوئٹہ سے لاہور پہنچے۔لاہور ائرپورٹ پر ناظم اعلیٰ وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری نے استقبال کیا۔وفاق المدارس کے صوبائ ناظمین کا اجلاس آج شام جامعہ اشرفیہ میں ہوگا۔ناظم پنجاب مولاناقاضی عبدالرشید،ناظم سندھ مولاناامداداللہ،ناظم خیبرپختونخوا مولاناحسین احمد،ناظم بلوچستان مولاناصلاح الدین اور مولانازںیر صدیقی بھی جامعہ اشرفیہ پہنچ گئے۔ملک بھر سے وفود،علماء کرام اور مدارس کے منتظمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر