بھارت نے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلیے استعمال کیا، معید یوسف

لندن (نیشنل ٹائمز)مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ بھارت نے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کیا۔وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے برطانوی جریدے ‘دی انڈیپنڈنٹ’ میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں جنگ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا، ہمارے 80 ہزار سے زائد شہریوں کا جانی اور 150 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات اور سیاسی تصفیے کی حمایت کی، کیا دنیا افغانستان اور خطے کو چھوڑنے کی غلطی کو دہرائے گی؟، افغانستان میں انسانی بحران نہ پیدا ہو، یہ عالمی برادری کی اجتماعی ذمہ داری ہے، طالبان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دیا ہے، عالمی برادری کو اپنی کوششوں کو مربوط کرنا چاہیے، عالمی برادری کو بڑی طاقتوں اور افغانستان کے قریبی پڑوسیوں کے ساتھ اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھانا چاہیے۔



  تازہ ترین   
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر