شہریار آفریدی کو نیویارک جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پہنچنے پر کڑی تفتیش کا سامنا، کئی گھنٹے بعد داخلے کی اجازت ملی

نیویارک (نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کے چئیرمین شہریار آفریدی کو نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائرپورٹ پہنچنے پر کڑی تفتیش کا سامنا کرنا پڑا، پا کستانی قونصلیٹ کی تحریری ضمانت پر کئی گھنٹے بعد داخلے کی اجازت مل گئی۔انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی اوورسیز پاکستانیوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی دعوت پر نیویارک کے جان ایف کنیڈی ائرپورٹ پہنچے تو امریکی امیگریشن حکام انہیں اپنے ہمراہ لے گئے جہاں ان سے تین گھنٹوں تک سوال و جواب کئے گئے جن سے امریکی حکام مطمئن نہ ہوئے جس پر ذرائع کے مطابق انہیں ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم سرکاری پاسپورٹ پر سفر کرنیوالے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی کو واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے کی اجازت دی گئی جسکے بعد سفیر پاکستان اسد مجید خان کی ہدایت پر نیویارک میں متعین پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی نے ائرپورٹ کیامیگریش حکام سے ملاقات کرکے انہیں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی کی ضمانت دیتے ہوئے تحریری درخواست جس پر انہیں امریکہ میں داخلے کی اجازت مل گئی اور وہ اپنے میزبانوں کے ہمراہ روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی نے نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کو اپنے دورے سے بے خبر رکھا آن لائن نے ایک میسج کے ذریعے شہریار آفریدی سے رابطہ کی کوشش کی تاہم انہوں نے جواب دینا مناسب نہیں سمجھا پاکستانی قونصلیٹ نیویارک کے ہیڈ آف چانسری اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی ترجمان ملیحہ شاہد نے اس خبر کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا۔



  تازہ ترین   
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر