پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کا سینئر صحافی سی آر شمسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے سینئر صحافی سی آر شمسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سینیئر صحافی سی آر شمسی کے انتقال کا سن کر دلی صدمہ پہنچا ۔ نیر بخاری نے کہا کہ سی آر شمسی کی صحافتی برادری کے لئے جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔سی آر شمسی مرحوم نے آمریت کے دور میں بھی آزادی صحافت کے لئے لئے جدوجہد کی اور صعوببتیں برداشت کیں۔ سی آر شمسی مرحوم نے میڈیا پر لگنے والی قدغن کی ہمیشہ شدید مخالفت اور تحریک میں سب سے آگے رہے۔نیر بخاری نے نامور صحافی سی آر شمسی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سی آر شمسی کے انتقال پر انکے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔



  تازہ ترین   
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر