چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مستر کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان سے سوال کیا ہے کہ پٹرول 5روپے مزید مہنگا ہوگیا، قوم کے اچھے دن کب آئیں گے؟ میڈیا آفس اسلام آباد سے جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پٹرول ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر عمران خان نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر اور پٹرول جب تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوں تو ہر چیز عوام کی دسترس سے دور ہوتی چلی جائے گی۔ عمران خان نے کہا تھا کہ میں سب کو رلاؤں گا آج پوری قوم رو رہی ہے اور خان صاحب چین کی بانسری بجا رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا کہ بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے بڑے بڑے دعوے کہا گئے؟ سستا پٹرول فراہم کرنے کا جھوٹ بول کر اقتدار میں آنے والے آج تاریخ کا مہنگا ترین پٹرول بھی بیچ کر اس کا دفاع بھی کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جمع ہونے والے اربوں روپے پی ٹی آئی حکومت کرپشن میں اڑا دے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر