حکومت سندھ نے کورونا ایس او پیز میں نرمی کا اعلان کر دیا، کون کونسی پابندیاں ہٹادی گئیں؟

کراچی(نیشنل ٹائمز)حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے حوالے سے عائد پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کردیا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق پابندیوں میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے مختلف شعبوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئیں۔احکامات میں کاروباری اوقات کو رات 10 بجے تک کردیا گیا جبکہ ضروری اشیا و خدمات کو 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت برقرار رکھی گئی۔کراچی ڈویژن میں کاروبار اتوار کے روز اور سندھ کے دیگر اضلاع میں جمعے کے روز بند رکھنے کی ہدایت دی گئی۔اِن ڈور ڈائننگ کو رات 12 بجے تک گنجائش کے 50 فیصد پر جاری رکھنے کی اجازت دی گئی جبکہ مہمانوں کے لیے ویکسینیشن کارڈ ساتھ رکھنا لازمی قرار دیا گیا۔اس کے علاوہ ٹیک اوے، ڈرائیو تھو سمیت ہوم ڈلیوری کی سروس بدستور 24 گھنٹے جاری رہیں گی۔شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے حوالے سے سندھ حکومت نے ہدایت دی کہ اِن ڈور تقریبات میں شرکت کی صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو اجازت ہوگی جس میں زیادہ سے زیادہ مہمان 200 ہوں گے جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ 400 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔سندھ حکومت نے مزاروں کو کھولنے کے حوالے سے فیصلے کا اختیار متعلقہ ضلعی انتظامیہ پر چھوڑا ہے جو صحت، اوقاف و مذہنی امور کے محکموں سے مشاورت کے بعد فیصلے کریں گے۔دفتری اوقات کے حوالے سے سندھ حکومت نے 100 فیصد حاضری کے ساتھ عمومی دفتری اوقات بحال کردیے ہیں۔سندھ میں سینما ہالز پر مکمل پابندی برقرار رکھی ہے جبکہ کراٹے، باکسنگ، مارشل آرٹس، رگبی، واٹر پولو، کبڈی اور ریسلنگ جیسے کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔اس کے علاوہ جِم کی سہولیات صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو حاصل ہوں گی اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی 50 فیصد کی گنجائش پر تمام ایس او پیز پر عمل در آمد کرتے ہوئے چلیں گی۔حکم نامے میں کہا گیا کہ یہ ہدایات 16 ستمبر سے 30 ستمبر یا کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر نظر ثانی کیے جانے تک کے لیے لاگو ہوں گی۔اس میں مزید کہا گیا کہ عہدیداران و قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو اختیار ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کرسکیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 795 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 46 ہزار 840 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ روز وائرس سے 15 افراد جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 7 ہزار 192 ہوگئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر