خاوند ’’ڈی پی او‘‘ اور اہلیہ ’’اسسٹنٹ کمشنر‘‘، سی ایس پی جوڑے کی ملک بھر میں دھوم مچ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان میں قابل افراد کی کمی نہیں ہے، ایسے ایسے قابل افراد موجود ہیں جو گمنامی میں اپنے وطن کا نام روشن کررہے ہیں،ترقی یافتہ ممالک میں طبی شعبے میں خدمات سرانجام دینے والے پاکستانی ڈاکٹرز ہیں،امریکا ،یورپ ،برطانیہ میں پاکستانی سیاست میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ یہاں پاکستان میں کئی ایسے جو ہر قابل موجود ہیں جنہیں پاکستانی جانتے تک نہیں۔ خیبر پی کے میں ایک ایسا جوڑا دریافت ہوا جو سی ایس پی آفیسرز ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس میں ہونے والے حالیہ تبادلوں میں ڈاکٹر زاہد اللہ کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او) مردان تعینات کیا گیا ہے، جہاں ان کی اہلیہ گل بانو پہلے سے ہی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر مردان ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔ملک بھر اور خصوصاً خیبر پختونخوا میں ایسا کم ہی دیکھنے میں آتا ہے کہ ضلعی سطح کے انتظامی امور میں میاں بیوی ایک ہی ضلع میں تعینات ہوں۔ مردان میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او زاہد اللہ اور ان کی اہلیہ گل بانو دونوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں سے ہے اور اس سے قبل دونوں ہزارہ ڈویژن میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔اب جہاں مردان میں اہلیہ دیگر انتظامی امور سنبھالیں گی وہاں ان کے شریک حیات امن وامان کو دیکھیں گے۔ڈاکٹر زاہد اللہ اس سے قبل ڈی پی او ڈیرہ اسمٰعیل خان اور ڈی پی او نوشہرہ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ دوسری جانب ان کی اہلیہ گل بانو مردان تحصیل کی پچاس سالہ تاریخ میں پہلی خاتون ہیں، جو سی ایس ایس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے تعینات ہوئی ہیں۔ انہیں علاقے کے لوگوں نے ‘فخر بنوں’ کا لقب بھی دے رکھا ہے۔ غیر ملکی ویب سائیٹ کو خصوصی انٹرویو میں گل بانو نے کہا کہ سی ایس ایس کے بعد مجھے فکر تھی کہ گاؤں کے لوگ کیا سوچیں گے لیکن اب وہ مجھ پر فخر کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر میری فوٹو دیکھ کر فخر بنوں کے لقب سے پکارتے ہیں۔ اب وہ اپنے بچوں کو بھی تعلیم کی ترغیب دیتے ہیں اور سی ایس ایس کی امتحان کی تیاری کے لیے کہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر