چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کیخلاف اپیل مسترد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف اپیل مسترد کردی۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی فاضل بینچ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین نیب جوڈیشل افسران نہیں ہوتے، آپ کی کوشش کو سراہتے ہیں کہ آپ نے آئینی نکتہ اٹھایا، آپ نے درخواست میں آئینی ترمیم کو بھی چیلنج کیا ہے، آپ کہتے ہیں موجودہ چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ سول سرونٹ ہیں، ریٹائرڈ بیوروکریٹ کو چیف الیکشن کمشنر نہیں لگایا جا سکتا لیکن آئین کے مطابق کسی آئینی ترمیم کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہا کہ آپ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت ہونی چاہیے، چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین نیب جوڈیشل افسران نہیں ہوتے، الیکشن کمیشن میں کوئی حاضر سروس جج بطور ممبر کام نہیں کر رہا، بتائیں الیکشن کمیشن میں حاضر سروس ججز کون ہیں؟ کوئی حاضر سروس جج نہیں پھر تو بات ہی ختم ہوجاتی ہے۔سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کردی، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمشنر سمیت ممبران کی تعیناتی اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر ہوتی ہے، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف ٹھوس گراؤنڈز نہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر