محکمہ ڈاک نے ملازمین کے نام پر عوام سے وصول کئے گئے کروڑوں روپے دبا لئے

کراچی(نیشنل ٹائمز)پاکستان پوسٹ نے اپنے ملازمین کے لئے مالی مراعات کے نام پر عوام سے وصول کردہ کروڑوں روپے دبا لئے۔محکمہ ڈاک نے یکم جون 2020 سے ایکسپریس سروسز کے نرخوں میں 150 فیصد اضافے کے ساتھ ہر یو ایم ایس کی بکنگ چارجز کے ساتھ ملازمین کے لئے اضافی 3 روپے مختص کر دیئے جو واک اوور کسٹمرز اور کارپوریٹ کسٹمرز سے وصول کئے جارہے ہیں لیکن سوا سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود عملے کو کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ 3 سال قبل شروع کی گئی ایک روز میں سامان اور خطوط کی ترسیل سے متعلق سیم ڈے سروس کی بکنگ پر بھی عملے کے لئے 15 روپے فی آرٹیکل مقرر کئے گئے تھے وہ بھی فائلوں کی نذر ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ پی ٹی سی ایل بلز بکنگ اور تقسیم کرنے والے عملے کے لئے ایک روپیہ فی بل مختص ہونے کے باوجود کئی ماہ سے عملے کو ادائیگیوں کا انتظار ہے۔محکمہ ڈاک کے ملازمین نے بتایاکہ پاکستان پوسٹ کے آپریشنل ملازمین پہلے ہی 5 سال سے اپ گریڈیشن میں تفاوت کا شکار ہیں کیونکہ 2016 میں تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کے ساتھ انہیں اپ گریڈ نہیں کیا گیا جس کے لئے وہ تا حال تگ و دو میں مصروف اورانصاف کے منتظر ہیں ۔ ادارے میں کئی سال سے بھرتیاں مکمل بند ہونے اور ملازمین بڑی تعداد میں ریٹائر منٹ سے کلیریکل، سارٹنگ اور ڈاک تقسیم سمیت کئی شعبے عملے کی شدید کمی کا شکار ہیں۔دوسری جانب پاکستان پوسٹ کی طرف سے ادائیگی میں تاخیر پر فرانس پوسٹ نے اپنے ملک میں ایکسپریس میل سروس کے ذریعے آنے والے پارسلز و لیٹرز کی تقسیم روک دی، جس کے بعد بڑی تعداد میں ایکسپریس سروس کے پارسل واپس کر دیئے گئے، جس سے ناصرف صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ پاکستان پوسٹ کو بھی مالی نقصان ہو گا کیونکہ صارفین کو بکنگ کی رقم واپس کرنا ہوگی، اس کے علاوہ ایئر لائنز کو ایکسپریس پارسلز کی فرانس تک ترسیل اور واپسی کے اخراجات الگ برداشت کرنا پڑیں گے۔معلوم ہوا ہے کہ معمول کی پارسل اور لیٹر سروس کے ذریعے فرانس کیلئے سروس جاری ہے تاہم ڈاکخانوں کے ملازمین ابہام کی وجہ سے انکی بکنگ میں بھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر