اس پر کوئی دو رائے نہیں کہ مضبوط جمہوریت اور مضبوط پاکستان لازم و ملزوم ہیں

کراچی/ اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت کو ملک کی سلامتی اور ترقی کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین پر من و عن عملدرآمد اور پارلیمان کے احترام کو مقدم رکھے بغیر ملک میں ایک نہیں بلکہ دو پاکستان چلتے رہیں گے۔ عالمی یومِ جمہوریت کے موقعے پر میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان جیسے ایک کثیرالثقافتی معاشرے میں وفاقی جمہوریت ہی وہ واحد نظامِ حکومت ہے، جو شہری و سیاسی حقوق کی پاسداری اور متوازن معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنا سکتا ہے۔ اس پر کوئی دو رائے نہیں کہ مضبوط جمہوریت اور مضبوط پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کے لیئے طویل و تاریخی جدوجہد کی ہے، اور اس کی حکومتوں نے جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔ پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو متفقہ آئین کا تحفہ دیا، جس کی اساس جمہوریت ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بحالیِ جمہوریت کے لیئے دو آمروں کے خلاف جدوجہد کی، جمہوری اداروں کو مضبوط کیا اور پسماندہ طبقات کو اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں میں نمائندگی دی۔ مردِ حر آصف علی زرداری نے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا، اپنے صدارتی اختیارات کو پارلیمان کے حوالے کیا، اور مفاہمت کے ذریعے وسیع و جامع حکومت تشکیل دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج پی پی پی قیادت کی تیسری نسل “طاقت کا سرچشمہ عوام ہے” کا پرچم اٹھائے میدانِ جدوجہد میں کھڑی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ناجائز و ناکام ترین حکومت کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے دے گی نہ اسے ریاست کے کسی ستون سے کھیلنے کی اجازت۔ سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے ہر مخالف آواز کو دبانے اور انتقام کا نشانہ بنانے کا مقصد جمہوریت کو کمزور کرنا ہے کیونکہ کٹھ پتلیوں نے ایک پاکستان میں پاکستانیوں کو دو گروہوں میں تقسیم کر دیا ہے، جبکہ یہ اس ملک کو اس کے بانیان نے ایک مملکت کے طور پر قائم کیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر