فیصل آباد میں اربوں روپے کی لاگت سے مشرقی حصے میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا فیصلہ

فیصل آباد۔(نیشنل ٹائمز) فیصل آباد میں اربوں روپے کی لاگت سے مشرقی حصے میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس سے فیصل آباد کے ماحولیاتی مسائل حل ہو سکیں گے جبکہ اس سلسلہ میں گرانٹ ایشیائی ترقیاتی بینک فراہم کرے گا۔منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی فیصل آباد جبار انور چوہدری نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے اس پروگرام کے 4 مراحل ہوں گے جس میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب،شہر کی بیوٹیفکیشن اینڈ ہارٹیکلچر،متعلقہ افسران اور سٹاف کی کپیسٹی بلڈنگ اور انوائرمنٹ پروٹیکشن کی امپروومنٹ شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے اس میگا پراجیکٹ کے تحت جو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائے گا اسے چلانا واسا کی ذمہ داری ہو گی جس کے ساتھ ساتھ زرعی ریسرچ فارم بنائے جائیں گے اورکھرڑیانوالہ انڈسٹری کو اس ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے فیصل آباد میں ماحولیاتی مسائل حل ہو سکیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر