پھلوں اور سبزیوں کی تجارت و برآمد، حکومت مسائل حل کریگی

کراچی(نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے پھل اور سبزیوں کی تجارت اور برآمدات کو درپیش مسائل کے ترجیحی حل کی یقین دہانی کر ادی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات کے 9ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کو پھلوں اور سبزیوں کی تجارت کو درپیش قلیل مدتی مسائل کے حل کیلئے تجاویز مرتب کرنے کاٹاسک سونپ دیا گیا ہے ،تجاویز ایک ماہ میں مرتب کی جائیں گی ۔پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات کا اجلاس ملک احسان اﷲٹیوانہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیوریٹی فخر امام سمیت بین الصوبائی رابطہ کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور دیگر متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وحید احمد نے پھل اور سبزیوں کی تجارت کو درپیش مسائل اور پی ایف وی اے کے مرتب کردہ ہارٹی کلچر وژن کے بارے میں بریفنگ دی۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر