30 ستمبر سے بغیر ویکسینیشن فضائی سفر پر پابندی ہو گی: اسد عمر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ، وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 ستمبر کے بعد مکمل ویکسینیشن نہ کرانے والوں کے لیے فضائی سفر پر پابندی ہو گی۔میڈیا سے گفتگو میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ، وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ ویکسین نہ لگوانے والے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز بھی بک نہیں کرا سکیں گے، ان کا داخلہ شاپنگ سینٹرز میں بھی بند کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کمزور ہو رہی ہے، اس لیے ہم کاروبار کی بندش کی طرف نہیں جا رہے، 40 فیصد ویکسینیشن کا ہدف حاصل کر لیا تو پابندیوں میں کمی ہو سکتی ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ آکسیجن کی طلب میں چند ہفتوں میں 2 گنا اضافہ ہوا ہے، ہم نے 24 اضلاع میں مزید بندشیں لگائی تھیں، جن اضلاع میں اسپتالوں پر دباؤ تھا وہاں مزید پابندیاں لگائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ 24 میں سے 18 اضلاع میں بہتری نظر آ رہی ہے، پنجاب کے 5 اور خیبر پختون خوا کے 1 ضلع میں 1 ہفتے کے لیے پابندیاں قائم رہیں گی۔اسد عمر نے بتایا کہ 6 اضلاع میں اسکولز کو مکمل طور پر بند کیا گیا تھا، ان 6 اضلاع میں ان ڈور ڈائننگ بدستور بند ہو گی، 6 اضلاع میں جمعرات سے ایس او پیز کےتحت اسکول کھول دیئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ان 6 اضلاع میں انڈور اجتماعات پر پابندی بدستور قائم رہے گی، جبکہ ملک کے دیگر اضلاع میں پابندی کے جاری سلسلے کو 30 ستمبر تک بڑھایا جا رہا ہے۔ سربراہ این سی او سی نے یہ بھی بتایا کہ ویکسینیشن کے عمل میں مزید تیزی دیکھنا چاہتے ہیں، اضلاع میں 40 فیصد لوگوں کی مکمل ویکسی نیشن کا ہدف رکھا ہے، یہ ہدف مکمل کر لیا تو پابندیوں میں کمی کی جا سکتی ہے، ہم عمومی طور پر کاروبار کی بندش کی طرف نہیں جا رہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر