جعلی، اسمگل شدہ کورونا ادویات کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نےجعلی اور اسمگل شدہ کورونا وائرس کی ادویات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے سی ای او نے ایڈیشنل ڈائریکٹرز کو کارروائی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔سی ای او ڈریپ عاصم رؤف نے مراسلے کے ذریعے ملک بھر میں مارکیٹوں اور فارمیسی پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کو کورونا وائرس کی ادویات کی قلت کا سامنا ہے، مفاد پرست عناصر کورونا ادویات کی اس قلت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔سی ای او ڈریپ نے اپنے مراسلے میں مزید کہا ہے کہ جعلی یا اسمگل شدہ کورونا وائرس کی ادویات بیچنے والوں کے خلاف فوری کارروائیاں کی جائیں۔مراسلے میں سی ای او ڈریپ عاصم رؤف کا یہ بھی کہنا ہے کہ جعلی اور اسمگل شدہ ادویات کی فروخت ناقابلِ معافی جرم ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر