افغانستان میں صحت کی بہتری کیلئے تعاون کرینگے: ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے پاکستان تعاون کرے گا۔ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں ترجیحات کا تعین افغان حکام کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم افغان حکام سے صحت کے شعبے میں ترجیحات واضح کرنے کی درخواست کریں گے۔وفاقی حکام کے مطابق پاکستان کورونا وائرس کی روک تھام اور ویکسینیشن سے متعلق افغانستان کی مدد کر سکتا ہے، پاکستان عورتوں اور بچوں کی صحت سے متعلق بھی افغانستان کی مدد کر سکتا ہے۔اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے افغانستان میں صحت کی سہولتوں کی بہتری کے لیے پاکستانی اداروں سے رابطہ کیا گیا ہے۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے افغان طبی عملے کی تربیت کرے گی۔وفاقی ہیلتھ سروسز اکیڈمی بھی افغانستان میں صحت کی سہولتیں بہتر بنانے کے لیے کام کرے گی۔وفاقی حکام نے مزید بتایا کہ اس وقت افغانستان سے روزانہ سینکڑوں مریض علاج کے لیے پاکستان آ رہے ہیں۔پاکستانی حکام کے مطابق افغانستان میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن کی صورتِ حال انتہائی خراب ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر