ملک میں آئندہ اسمارٹ نہیں بلکہ مکمل نصاب پڑھایا جائے گا، وفاقی وزیرتعلیم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک میں آئندہ مکمل نصاب پڑھایا جائے گا اوراسکے مطابق امتحانات لئے جائیں گے۔بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے دسویں اوربارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ فیل ہونے والے طلبا کو رعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا۔ کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو بارہوں گے۔ امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا۔ تمام صوبے پریکٹیکل میں 50 فیصد گریس مارکس دینگے۔ 50 فیصد مارکس تھیوری کی بنیاد پر دیئے جائیں گے بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن بھی طلبہ کی پروموشن کے لئے یہی طریقہ کار استعمال کریں گے۔اعلامیے کے مطابق آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی جون میں ہوں گے جب کہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔ آئندہ اسمارٹ سلیبس کا اصول نہیں اپنایا جائے گا بلکہ مکمل سلیبس پڑھایا جائے گا اوراسکے مطابق امتحانات لئے جائیں گے۔ سلیبس اپریل یا مئی تک مکمل کرنا یقینی بنایا جائے گا۔وفاقی وزیرنے کہا کہ نیا تعلیمی سال 22 اگست کو شروع ہوگا۔ او لیول اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ جامعات امتحانات کے سلسلے میں اپنا ٹائم ٹیبل بنائیں گی۔ سال میں دومرتبہ مئی/جون اور دوسری بار اکتوبر/نومبر میں امتحانات لئے جائیں گے۔اعلامیہ کے مطابق ملک بھر کے ایجوکیشن سیکٹر کی ویکسینیشن 99 فیصد مکمل ہو چکی ہے، اسکولزفوری طور پرکھولنے کی این سی او سی کو سفارش کی جائے گی۔ پاکستان نے کوویڈ جیسی مہلک وبا کے باوجود مشکل فیصلے اتفاق سے کئے اورتعلیمی عمل کو فعال رکھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر