بلدیاتی انتخابات کے لیے آرڈر جاری کرنے جارہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی لہذا انتخابات کے لیے آرڈر جاری کرنے جارہے ہیں۔الیکشن کمیشن میں بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی جس میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان احمد رضا اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان پیش ہوئے۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے بعد بلدیاتی انتخابات کرانا ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے انعقاد پر وزارت دفاع کے شکرگزار ہیں، صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں جب کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے لیے آرڈر جاری کرنے جارہا ہے، مسائل کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی، بلدیاتی ادارے جمہوریت کی بنیاد ہے، بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی کے باعث عوام کو جمہوری حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر