حضرو توہین رسالت کیس،عدالت نے ملعون اسلام عرف طوطی کو سزائے موت سنا دی

حضرو (نیشنل ٹائمز) اٹک کی سیشن کورٹ نے توہین رسالت کے مجرم اسلام عرف طوطی کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی، ایڈیشنل سیشن جج اٹک جاوید اقبال بوسال نے شواہد، گواہان اور دیگر عوامل کی روشنی میں فیصلہ دیا، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ معروف قانون دان شیخ احسن الدین نے مقدمہ کی پیروی کرنے والے انجمن تاجران مینا بازار حضرو کے صدر ملک رفیق آرائیں، مدعی ذوالفقار اور معروف صحافی نثار علی خان کے ہمراہ میڈیا کو اس حوالہ سے بتایا کہ 6اپریل 2019کو حضرو شہر میں ملازمت پر درزی کا کام کرنے والے اسلام عرف طوطی ولد فقیر محمد قوم شاہ خیل ساکن محلہ حسن آباد حضرو نے باتوں باتوں میں نبی کریم ﷺ کی شان میں توہین آمیز کلمات کہہ دیئے جس پر ذوالفقار احمد ولد محمد مسکین کی مدعیت میں گواہان محمد زبیر، راشد محمود، جہانزیب، عثمان علی، کے ہمراہ تھانہ حضرو میں مقدمہ نمبر 97/19زیر دفعہ 295Cدرج ہوا اس حوالہ سے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، مختلف کاروباری یونینز، دکانداروں اور عاشقان رسول ﷺ نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر مجرم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا اور جب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سماعت شروع ہوئی تو شہادتیں، گواہان اور تمام عوامل عدالت کے سامنے رکھے گئے یوں ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال بوسال نے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے مجرم اسلام عرف طوطی کو سزائے موت سنا دی، اس موقع پر مجرم کے بھائی اور اس کے وکیل سرمد علی بھی موجود تھے۔ یاد رہے اس کیس کی پیروی کیلئے ممتاز قانون دان شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے اپنی رضاکارانہ خدمات خود سینئر صحافی نثار علی خان کو پیشکش کی تھیں جو علالت کے باوجود بھی عدالت میں بحث کرتے رہے جنہوں نے مختلف احادیث، کتب اور حوالہ جات کی روشنی میں توہین رسالت کے ملزم کو سزائے موت دینے کی اپیل کی، ان کی معاونت شیخ ذوالفقار احسن ایڈووکیٹ اور شیخ ثوبان علی ایڈووکیٹ نے بھی رضاکارانہ طور پر کی جبکہ انجمن تاجران مینا بازار حضرو کے صدر ملک رفیق آرائیں اور معروف صحافی نثار علی خان خاصے متحرک رہے، اس موقع پر ملک رفیق آرائیں اور نثار علی خان نے مدعی مقدمہ ذوالفقار ذلفی اور گواہان کے جذبہ ایمانی اور عشق رسول ﷺ کو سراہا، انہوں نے رضاکارانہ خدمات پر شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ،شیخ ذوالفقار احسن ایڈووکیٹ اور شیخ ثوبان احسن ایڈووکیٹ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر