حکومت نے دسویں اور بارہویں جماعت کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت نے دسویں اور بارہویں جماعت کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فیل ہونے والے طلبا کو رعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا۔وفاقی وزارت تعلیم کے ذرائع نےبتایا کہ پیر کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والی بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو دفعہ ہوں گے۔امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پیر کو اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں اہم فیصلے ہوئے۔ بورڈ کے امتحانات مئی جون میں ہوں گے اور اگلا تعلیمی سال 22 اگست سے شروع ہو گا جبکہ او اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔‘فیصلے کے مطابق یونیورسٹیاں اپنے امتحانات کا ٹائم ٹیبل خود بنائیں گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر