مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید

سری نگر(نیشنل ٹائمز) مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ نوجوان کو ضلع راجوڑی کے علاقے منجا کوٹ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔قابض فورسز نے دعویٰ کیا کہ منجاکوٹ کے جنگل میں بھارتی فوج پر ایک حملہ ہوا جس میں ایک فوجی شدید زخمی ہوگیا۔ اس کے بعد بھارتی فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران نوجوان فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ڈوزیئر پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی ہورہی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر