شمالی کوریا کا ایٹمی صلاحیتوں کے حامل کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پیانگ یانگ(نیشنل ٹائمز) شمالی کوریا نے ملک کے پہلے ایٹمی صلاحیت کے حامل اسٹریٹجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے 1500 کلومیٹر تک مار کرنے والے ملک کے پہلے ایٹمی صلاحیتوں کے حامل کروز میزائل کا کھلے سمندر میں تجربہ کیا ہے۔ میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی وژن نے دعویٰ کیا ہے کہ کروز میزائل کا یہ تجربہ دشمن کی سرگرمیوں کو روکنے اور ہماری ریاست کی سلامتی کی زیادہ قابل اعتماد طریقے سے ضمانت دے سکتا ہے۔شمالی کوریا کی کروز میزائل کی تیاری میں زیادہ دلچسپی کی ایک وجہ بیلسٹک میزائلوں کی تیاری پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت پابندی ہونا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ شمالی کوریا نے کروز میزائل کے ذریعے لے جانے والے ’’وار ہیڈز‘‘ بنانے کے لیے درکار ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کر لی ہے یا نہیں تاہم شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے رواں سال کے آغاز میں ہی کہا تھا کہ چھوٹے بم تیار کرنا اولین مقصد ہے۔امریکا میں قائم کارنیگی انڈومنٹ برائے عالمی امن کے سینئر اہلکار انکت پانڈا نے کہا کہ شمالی کوریا میں یہ پہلا کروز میزائل ہوگا جسے واضح طور پر ‘اسٹریٹجک’ کردار کے طور پر آزمایا گیا ہے۔تازہ ترین ٹیسٹ نے پیانگ یانگ کے ہتھیاروں کے پروگرام میں مستحکم پیش رفت پر روشنی ڈالی جس کا مقصد شمالی کوریا کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں کو ختم کرنا ہے تاکہ امریکی پابندیوں میں نرمی کی جاسکے تاہم مذاکرات 2019 کے بعد سے تعطل کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے مارچ میں ایک نئے ٹیکٹیکل شارٹ رینج بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جب کہ جنوری کے آخر میں امریکی صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے چند گھنٹوں کے بعد ہی کروز میزائل کا تجربہ بھی کیا تھا۔



  تازہ ترین   
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر