لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو جرمانے ،20 دکانیں سیل

لالہ موسیٰ(نیشنل ٹائمز)لالہ موسی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 20سے زائد د کانیں سیل کر دی گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز صبح کے وقت تاجروں نے دکانیں کھول لیں علم ہوتے ہی انتظامیہ بازاروں میں پہنچ گئی اورکھلی دکانوں کو سیل کردیا جبکہ کئی دکانداروں کو جرمانے بھی کئے گئے ۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عثمان سرور کاکہناہے کہ تاجر برادری کوعلم تھاکہ ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن ہے تو انہوں نے د کانیں کیوں کھولیں، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کومعاف نہیں کیاجائے گا۔دوسری طرف مرکزی انجمن تاجران کے صدر نعیم اشرف نے کہاکہ انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے ہمیں اعتمادمیں نہیں لیا،د کانداروں کیساتھ پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں، جلد ڈی سی گجرات سے ملاقات کرکے زیادتی سے آگاہ کرینگے ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر