اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حکومت عمر شریف کے علاج کے حوالے سے ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے لیے علاج معالجے کے حوالے سے میری آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹروں سے بات چیت ہوئی ہے،عمر شریف کے علاج کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
حکومت بھی عمر شریف کے علاج کیلئے میدان میں آگئی



