کنٹونمنٹ انتخابات؛ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر غلام سرور خان کو جرمانہ

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز): ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کنٹونمنٹ انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کو 30 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر شاہین غزل کی جانب سے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کو جاری سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی شق نمبر 27 کے تحت صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت عوامی عہدہ رکھنے والا کوئی بھی شخص انتخابی امیدوار کے جلسے میں شرکت یا کنٹونمنٹ بورڈ کے کسی بھی وارڈ کا دورہ نہیں کرسکتا۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے پابندی کے باوجود واہ کینٹ بورڈ وارڈ 5 میں امیدوار کے جلسہ میں شرکت اور تقریر کی، وفاقی وزیر پر انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کا الزام ثابت ہوگیا ہے۔ غلام سرور خان 30 ہزار روپے جرمانے کی رقم ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر