نور مقدم کیس؛ عبوری چالان میں ملزم کے والد سے متعلق نئے انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس کے عبوری چالان کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے جب واقعے سے والد کو آگاہ کیا تو والد نے کہا کہ ہمارے بندے آرہے ہیں جو لاش ٹھکانے لگا کر تمہیں وہاں سے نکال لیں گے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں 9 ستمبر کو نور مقدم کیس کا عبوری چالان پیش کیا تھا، جس کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ کیس میں 12 ملزمان کے خلاف شہادت و ثبوت ہیں، نور مقدم کو قتل کئے جانے سے پہلے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اس کی تصدیق ڈی این اے رپورٹ میں ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے عبوری چالان میں ملزم ظاہر جعفر کے اعترافی بیان کو بھی شامل کیا ہے۔عبوری چالان میں کہا گیا ہے نور مقدم نے شادی سے انکار کیا تو ملزم ظاہر جعفر نے مقتولہ کو کمرے میں بند کر دیا، اس نے چوکیدار کو ہدایت کی کہ گھر میں کسی کو اندر نہ آنے دے اور نہ نور مقدم کو باہر جانے دے۔ ملزم نے نور مقدم کو قتل کر کے اس کا سر دھڑ سے الگ کر دیا اور اس کا موبائل دوسرے کمرے میں چھپا دیا، مقتولہ نور مقدم کا موبائل ملزم کی نشاندہی پر اسی کے گھر کی الماری سے برآمد کیا۔عبوری چالان میں پولیس نے کہا ہے کہ اگر ملزم کے والد ذاکر جعفر بروقت پولیس کو اطلاع کر دیتے تو نور مقدم کے قتل کو روکا جا سکتا تھا۔ انہوں نے اس معاملے میں اپنے بیٹے کی مدد کی۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے والد کو قتل کی اطلاع دی تو انہوں نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ والد نے کہا کہ ہمارے بندے آرہے ہیں جو لاش ٹھکانے لگا کر تمہیں وہاں سے نکال لیں گے۔پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ تھراپی ورکس کے ملازمین نے بھی قتل کی واردات کو چھپانے اور شہادت ضائع کرنے کی کوشش کی۔ ’تھراپی ورک کے زخمی ملازم امجد نے وقوعے کا اندراج بھی نہیں کرایا اور میڈیکل سلپ میں روڈ ایکسیڈنٹ لکھوایا۔چالان میں شامل ملزم ظاہر جعفر کے بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ اس کا تھراپی ورکس کے امجد محمود کے ساتھ غلط فہمی میں جھگڑا ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر