50 سے زائد ممالک کی اسپورٹس پنوں کی مدد سے قائد اعظم اورمزار قائد کے پورٹریٹ تیار

لاہور(نیشنل ٹائمز) قائد اعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی کے موقع پر 78 سالہ سلیم بٹ نے امریکا ، کینیڈا، روس، سمیت دنیا کے 50 سے زائد ممالک کی اسپورٹس پنوں کی مدد سے قائد اعظم اور مزار قائد کے پورٹریٹ تیار کر کے منفرد انداز میں بانی پاکستان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی آج نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، ا س دن کی مناسبت سے لاہورکے 78 سالہ مصور سلیم بٹ نے قائد اعظم کی تصاویر اور مزار قائد کے پورٹریٹ بنا کر منفرد انداز میں بانی پاکستان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ سلیم بٹ کے پاس کینیڈا، امریکا، روس، کوریا، یورپ سمیت دنیا کے 50 سے زائد ممالک کی35 ہزار سے زائد سپورٹس پنیں موجود ہیں جن کی مدد سے انہوں نے فوجی ٹینک، جنگی جہاز، نشان حیدر، گھنٹہ گھر، فیصل مسجد، باب خیبر سمیت سینکڑوں ایسے شاہکار تیار کئے ہیں کہ دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے۔تحریک پاکستان کے رکن پروفیسر شرافت علی خان اور عالمی شہرت یافتہ مصور طاہر بن قلندرنے بھی سلیم بٹ کے اس فن کو شاہکار قرار دیا ہے۔ اپنی تصاویر کے حوالے سے سلیم بٹ کا کہنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنا کرہم پربڑا احسان کیا ہے،یہ ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ اس ملک کی آن بان شان کے لئے اپنا سب کچھ نچھاورکردیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر