الیکشن کمیشن پر الزام شرمناک ہے، پی پی کا حکومت سے معافی مانگنے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی کی جانب سے الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اعظم سواتی کی جانب سے الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ایک آئینی ادارے الیکشن کمیشن پر پیسے پکڑنے کا الزام شرمناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے اختلاف رائے رکھنے والوں پر گھٹیا الزام لگانے کا گھناؤنا وطیرہ اختیار کر رکھا ہے۔سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر الیکشن کمیشن کے جائز اعتراضات کا جواب نہیں تھا تو الزام لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر ای سی پی کی ساکھ بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میں لگائے گئے الزامات کا حکومت کو ثبوت پیش کرنا ہو گا، حکومت ثبوت سامنے لائے یا پھر ای سی پی، پارلیمانی کمیٹی اور قوم سے معافی مانگے۔یاد رہے کہ سینیٹ کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتا رہا ہے۔اعظم سواتی کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث ہے، ایسے اداروں کو آگ لگا دیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر