چیف جسٹس کا دوران سماعت سینئر وکیل سے تلخ جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کا دوران سماعت سینئر وکیل کامران مرتضی سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔سپریم کورٹ میں سی ای او لائیو اسٹاک ڈاکٹر شاہد امین تقرری کیخلاف حکومتی اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرکے حکومتی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی۔چیف جسٹس گلزار احمد کا دوران سماعت سینئر وکیل کامران مرتضی سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ وفاقی ادارے کے معاملات پر بلوچستان ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار کیسے ہوا؟۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق سپریم کورٹ کی ججمنٹ موجود ہیں؟۔ وکیل کامران مرتضی نے جواب دیا کہ ضرور سپریم کورٹ کی اس نکتہ پر ججمنٹ ہو گی۔اس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ عدالت کے سامنے ایسا نہیں کہتے “ججمنٹ ہو گی”، آپ کو کورٹ کے ڈیکورم کا نہیں پتہ؟۔وکیل کامران مرتضیٰ نے جواب دیا کہ مجھے عدالت کے ڈیکورم کا پتہ ہے اور اسی وجہ سے ہمیشہ ادب سے پیش ہوتا ہوں، چیف صاحب اتنا غصہ نہ کریں، آپ کسی اور کا غصہ مجھ پر نہ نکالیں ، میں ہمیشہ عدالت کے سامنے ادب سے پیش ہوتا ہوں، اس کا مطلب ہے عدالت مجھے سننا نہیں چاہتی ہے۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ابھی تو آپ کو نوٹس بھی نہیں ، جب نوٹس ہوگا تو سن لیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے ججمنٹ کے حوالہ کا پوچھا تو آپ کہتے ہیں ججمنٹ ہوگا۔واضح رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے ڈاکٹر شاہد امین کو سی ای او لائیو اسٹاک تعینات کرنے کا حکم دیا تھا اور بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر