حکومت کا اسٹیل ملز کے باقی ماندہ ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسٹیل ملز ملازمین کیلئے ایک اور بری خبر، حکومت کا اسٹیل ملز کے باقی ماندہ ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ 6، سال سے تنخواہیں دے رہے ہیں اب بوجھ برداشت نہیں کرسکتے سینیٹر فیصل سبزواری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز کے باقی ملازمین کو بھی گھر بھیجنے کی تیاری کرلی ہے ان ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے9 سے 10 ارب روپے ادا کئے جائیں گے اور تمام ملازمین کو گھر بھیجیں گے، حکام وزارت صنعت و پیداوار نے کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ 6 سال سے حکومت ملازمین کو تنخواہ دے رہی ہے وزارت صنعت و پیداوار کے حکام نے اسٹیل کی قیمتوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹیل کی قیمت 1 لاکھ 78 ہزار فی ٹن ہے اسٹیل کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہورہی ہیاسکریپ اسٹیل کی قیمت 250 ڈالرز فی میٹرک ٹن تھی اب اسٹیل کی قیمت 510 فی میٹرک ٹن ہے پلوں اور کثیر المنزلہ عمارتوں کیلئے سریا اسکریپ اسٹیل سے بنتا ہیں سالانہ 5 ملین ٹن اسکریپ اسٹیل درآمد کی جارہی ہے اسٹیل کی مقامی پیدوار 7 سے 8 ملین ٹن ہے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت کی پاکستان اسٹیل ملز کے باقی ملازمین کو بھی گھر بھیجنے کی تیاری ہے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ان ملازمین کو 9 سے 10 ارب دیکر گھر بھیجیں گے، حکام وزارت صنعت و پیداوار نے کمیٹی کو بتایا کہ 6 سال سے حکومت ملازمین کو تنخواہ دے رہی ہے گولڈن ہینڈ شیک کے تحت ہر ملازم کو 10 لاکھ سے زائد ملیں گے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اسٹیل مل کو فعال کرنے کیلئے 165 بلین کی سرمایہ کاری چاہیے بین الاقوامی شراکت دار ڈھونڈنے کیلئے 45 میں سے 15 دن گزر گئے ہیں یکم جنوری میں اسٹیل کوپ کے نام سے کمپنی بنائی ہے ۔اس کمپنی کے اثاثہ جات میں اسٹیل ملز کی 1228 ایکڑ زمین ہے حکام نے بتایا کہ س کمپنی کو وفاق کی ملکیت دیدیا گیا ہے تمام بقایا جات پاکستان اسٹیل ملز کے ذمے ہیں حکومت کو اسٹیل ملز کو بیچنے کیلئے کوئی مشکل نہیں کمیٹی کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر بریفنگ دی گئی ہے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت کا یوٹیلیٹی پر ٹارگٹ سبسڈی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یوٹیلیٹی سٹورز پر صرف غریب افراد کو سبسڈی دی جائے گی یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے سبسڈی کارڈ پروگرام شروع کیا جائے گا دیگر افراد کو مارکیٹ ریٹ پر چیزیں ملیں گی، حکام وزارت صنعت و پیداوار نے کمیٹی کو بتایا کہ اس سال یوٹیلیٹی سٹورز نے 114 ارب کی سیلز کی ہیں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن منافع میں چل رہا ہے2007 سے پہلے یوٹیلیٹی سٹورز منافع میں چل رہا ہے حکومت نے یونین کونسل کی سطح پر 6 ہزار سٹورز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اس شرط پر سٹورز کھولے گئے کہ حکومت سبسڈی دی جائے گی یوٹیلیٹی سٹورز پر چوری ڈیجیٹلائزیشن نہ ہونے کے باعث تھی 13 ستمبر کو 1 ہزار سٹورز کو ڈیجیٹلائز کردیا جائے گا کمیٹی نے کہا کہ لوگ دو کلو چینی خریدنے کیلئے ذلیل ہوتے ہیں حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اس وقت 90 یوٹیلیٹی سٹورز نقصان میں چل رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر