کورونا ایس او پیز : بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلیے کورونا ایس او پیز میں 18 مارچ تک توسیع کردی گئی ، سی کیٹیگری ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد پر عارضی سفری پابندی برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق کورونا ایس او پیز میں 18 مارچ تک توسیع کر دی گئی، ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے ایس اوپیز سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نئے نوٹیفیکشن کے مطابق کیٹیگری سی کے ممالک کی تعداد 8 رکھی گئی ہے، جن میں برطانیہ، جنوبی افریقہ،آئرلینڈ، برازیل،پرتگال، نیدرلینڈ،بوٹسوانا ،زیمبیا شامل ہیں۔کیٹیگری سی کے ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد پر عارضی سفری پابندی برقرار ہیں جبکہ سی کیٹیگری مسافروں کے لیے کورونا نیگیٹو ٹیسٹ رپورٹ اور سی اے اے کا این سی او سی لازم قرار دیا ہے۔نوٹیفیکشن کے مطابق کیٹیگری اے میں آسٹریلیا چائینہ سعودی عرب قطر سمیت 24 ممالک شامل ہیں جبکہ کیٹیگری اے اور سی کے علاوہ باقی تمام ممالک کیٹیگری بی میں شامل ہیں ،کیٹیگری بی ممالک سے آنے والوں کو سفر سے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہو گا۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک
علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی
روسی اسٹیٹ ڈوما کے الیکشن: صدر پوتن کی حامی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری
اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف
ملک بھر کے منتخب 115 اضلاع میں آج سے قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
اسلام آباد بند کرنے کی کوشش ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، محسن نقوی
ایم کیو ایم پاکستان کا نئے انتظامی یونٹس کے لیے اسلام آباد مارچ کا عندیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر