علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے نئے پروگرامز متعارف کروا دیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے روزگار کے متلاشی نوجوان نسل کو باعزت روزی کمانے کے قابل بنانے اور مارکیٹ کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے انٹرپرینیورشپ ، ماحولیاتی صحت اور حفاظت، جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور سپلائی چین مینجمنٹ میں ڈپلومہ پروگرامز متعارف کردئیے ہیں۔واضح رہے کہ موجودہ دور میں صنعت و تجارت اورمارکیٹنگ کے علاوہ دوسرے شعبہ جات ہائے زندگی میں روایتی طریقہ سے ہٹ کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اس ضرورت کے تحت اِن ڈپلومہ پروگراموں کو متعارف کیا ہے۔یہ ایک سالہ ڈپلومہ پروگرامز ہیں۔ فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو ملک اور بیرون ملک نجی اور سرکاری اداروں میں روزگار کے بہترین مواقع ملیں گے۔اِن پروگرامز کے داخلے 18۔اکتوبر تک جاری ہیں۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.aiou.edu.pkپر دستیاب ہیں۔ داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی ضروری ہے، طریقہ کار پراسپکٹس میں موجود ہے۔ان ڈپلومہ پروگرامز میں داخلے کی اہلیت ایچ ای سی سے منظور شدہ کسی بھی تعلیمی ادارے سے کم از کم 45فیصد نمبروں کے ساتھ 14سالہ تعلیم)بی اے/بی ایس سی/بی کام/بی بی اے/ 2سالہ ایسوسی ایٹ ڈپلومہ( مقرر کی گئی ہے۔علاوہ ازیں چھ ماہ دورانیہ کے سرٹیفکیٹ کورسز کے داخلے بھی جاری ہیں ، ان میں السان لعربی ، عربی بول چال ، سرٹیفکیٹ اِن لائبریرین شپ ، سرٹیفکیٹ اِن لیٹرسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن ، فرنچ آن لائن ، لغت القرآن اور سرٹیفکیٹ کورس اِن پبلک ہیلتھ شامل ہیں۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات یونیورسٹی کی ہیلپ لائن 051-111-112-468سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر