مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا حصہ قرار دے دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اق۱ پی ڈی ایم کے صدر اور سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کو حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ڈی ایم کے نقصان کا ذمہ دار قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریکٹ ہوئے، استعفوں کا آپشن پی ڈی ایم کے اعلامیے میں موجود تھا، پیپلزپارٹی ہماری بات مانتی تو حکومت ختم اور الیکشن ہوچکے ہوتے۔انہوں اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری صفوں میں میر جعفر اور میرصادق ہونے کی وجہ سے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچا، استعفوں کا آپشن پی ڈی ایم کے اعلامیے میں موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہماری بات مانتی تو حکومت ختم ہوچکی ہوتی اور الیکشن بھی ہوچکے ہوتے، جو پیشکش بلاول بھٹو کو ہوئی وہ ہمیں بھی ہوئی تھی لیکن بلاول بھٹو نے پیشکش قبول کرلی ہم نے وہ پیشکش قبول نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے 74 سال مکمل ہوگئے قومیں آگے جارہی ہے اور ہم پسپائی کی طرف جارہے ہیں۔ مزید برآں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کی فُل تیاری ہے، اپوزیشن راضی ہوگئی تو عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی، پیپلزپارٹی پہلے پنجاب اور پھر قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائے گی، عوام انتخابات میں پیپلزپارٹی کا بھرپور ساتھ دیں گے، وفاق اور پنجاب میں بھی بڑی تعداد میں نشستیں جیتیں گے۔انہوں نے ملتان میں سینئرصحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں آرٹی ایس تو چلا نہیں سکتے اور اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ والے ملک میں الیکٹرانگ ووٹنگ کیسے کامیاب ہوگی، الیکٹرانک ووٹنگ کا یکطرفہ آرڈیننس تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے جب بھی کوئی فیصلہ کیا تو پیچھے سے آواز آئی ذاتی فیصلہ ہے، پارٹی صدر کی حیثیت ست ان کے فیصلوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا نہیں کرسکے، اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں پیپلزپارٹی سے استعفے مانگنے کی وجہ سے پڑیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر