امریکی انتباہ کے باوجود طالبان بگرام ایئربیس چین کو دینے پر راضی

واشنگٹن /بیجنگ(نیشنل ٹائمز)کیا طالبان اسٹریٹجک اہمیت کے حامل بگرام ایئربیس کو چین کے حوالے کر دیں گے؟۔ یہ سوال ان دنوں امریکی میڈیا اور سیاسی حلقوں میں بھی اٹھایا جا رہا ہے۔ امریکی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چینی فوج صدر بائیڈن کی انتظامیہ کی افغانستان میں سب سے بڑی امریکی فوجی تنصیب سے دستبرداری کے چند ہفتوں بعد بگرام ہوائی اڈے پر منتقل ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔امریکی میڈیاکے مطابق ذرائع نے بتایاکہ چینی فوج امریکا کی طرف سے خالی کردہ فوجی اڈے بگرام پر فوج تعینات کرنے کی فزیبلٹی کا جائزہ لے رہی ہے۔ یہ ایئربیسبائیڈن انتظامیہ نے جولائی میں افغانستان سے مکمل انخلا سے قبل بند کر دیا تھا۔تاہم اس حوالے سے بیجنگ کے سینیر عہدیداروں نے کوئی بات نہیں کی کہ آیا وہ بگرام اڈے پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔البتہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے کہا کہ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ جعلی خبر ہے۔امریکی جرنیلوں اور قانون سازوں نے صدر بائیڈن کو خبردار کیا تھا کہ وہ اس اڈے کو نہ چھوڑیں جو کہ چین کی مغربی سرحد پر سب سے بڑی امریکی سہولت ہے لیکن صدر بائیڈن انتباہ کے باوجود اس فوجی اڈے کو بھی خالی کرگئے۔ہائوس آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن مائیک والٹز نے کہا کہ اگرامریکا بحرالکاہل میں چینی حملوں کی زد میں آتا ہے تو چین کا تائیوان کے ارد گرد اپنے بحری اور میزائل اثاثوں پر توجہ مرکوز کا دوسرا محاذ ہوگا۔چین کی سرحد اور روس کی جنوبی سرحد پر واقع اس فوجی اڈے کو خالی کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ بائیڈن انتظامیہ ایران کے مشرقی حصے اور پاکستان کی ایٹمی اور غیر مستحکم سرحدوں کے ساتھ ایک اہم اسٹریٹجک قدم چھوڑ دے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر