کراچی کے شہریوں کیلیے سہولت، ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں 2 شفٹیں شروع

کراچی(نیشنل ٹائمز) ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈرائیونگ لائسنس سندھ نے شہریوں کی سہولت کے لیے کراچی کی تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں صبح و شام 2 شفٹوں میں کام کرنے کے احکام جاری کر دیے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈرائیونگ لائسنس سندھ منیر احمد شیخ نے کورونا وائرس کے تدارک کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کی سہولت کے لیے کراچی کی تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں صبح و شام 2 شفٹوں میں کام کرنے کے احکام جاری کر دیے ہیں۔ترجمان ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے مطابق پہلی شفٹ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 3 بجے سے رات 8 بجے تک کام کرے گی۔ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس سندھ منیر احمد شیخ نے شہریوں سے التماس کی ہے کہ وہ ایک دن قبل وقت لے کر آئیں جو کہ گوگل پلے اسٹور سے باآسانی ویب سائٹ https://dls.gos.pk سے حاصل کیا جاسکتا ہے اور وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنی منتخب کردہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے نئے لائسنس یا پہلے سے بنے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرا سکتے ہیں۔ڈرائیونگ لائسنس برانچ آنے والے شہری کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں وہاں پر تعینات عملے سے مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی قسم کی غیر معمولی صورتحال سے بچا جا سکے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر