عوام کی بڑی تعداد نے میرا استقبال کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وسیب کے عوام نے میرا والہانہ استقبال کیا جس پر میں ان کا شکرگزار ہوں۔ لودھراں، ڈیرہ غازی خان اور وہاڑی میں عوام کی بڑی تعداد نے میرا استقبال کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔ بدھ کے روز ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ملک میں صرف پیپلزپارٹی ہی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے اور سیاسی جمود کو توڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی میں مختلف سیاسی رہنماؤں کی شمولیت سے دیگر پارٹیوں میں ہل چل پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو حکمران ہم پر مسلط کئے گئے ہیں ہم انہیں نہیں مانتے۔ ملک میں جب بھی انتخابات ہوں گے جیالے ہی اقتدار میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جلسوں میں عام عوام آتے ہیں کیونکہ ہم عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔ دیگر سیاسی جماعتوں کے لئے حکومتوں میں آنے کا بندوبست کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دوسری پارٹیاں تو اٹھتی اور بیٹھتی بھی دوسروں کے اشاروں پر ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان مسئلے پر وزیراعظم عمران خان تنہائی کا شکار ہیں۔ حکومت کو افغان پالیسی سمیت اہم ایشوز کو پارلیمنٹ میں لانا ہوگا اور انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کو کولڈ اسٹوریج سے باہر نکالنا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 100دن میں صوبہ بنانا ہوتا تو اب تک آرام سے بن چکا ہوتا۔ تین سال بعد جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا قیام صرف ایک لولی پاپ ہے۔ میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے موجودہ بل پر چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اس بل پر ہمارے شدید تحفظات ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ نے بھی میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے موجود بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ چودھری پرویز الہی پر میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے موجودہ بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔ عمران خان کو سوچنا چاہیے کہ میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے بل پر حکومتی اتحادی بھی ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ اس موقع پر مخدوم احمد محمود، سید یوسف رضا گیلانی، خواجہ رضوان، فیصل کریم کنڈی، ایم سلیم راجہ، چودھری یاسین اور راؤ ساجد بھی موجود تھے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے طارق اسماعیل، ممتاز نیازی، مظہر جاوید، محمد وسیم، طاہر ندیم، آصف علی، سید نوید شاہ، محمد قیصر اور رفیق قریشی نے بھی ملاقات کرکے چیئرمین پیپلزپارٹی کو پارٹی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ ملتان میں قیام کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ان میں جمیعت علمائے اسلام ڈیرہ غازی خان شہر کے صدر محمد جاوید خان سومرو، مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھن والے حلقہ PP-273 کے ٹکٹ ہولڈر ملک جمیل پنوں، مسلم لیگ(ن) تحصیل علی پور کے صدر ملک جاوید، ضلع کونسل مظفرگڑھ کے وائس چیئرمین ملک عابد محمود اور تحصیل جتوئی کے کونسلر محمد ساجد دینا شامل ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حسن آباد میں دربار حضرت پیر پٹھان خواجہ شاہ سلیمان توقیر کے سجادہ نشین خواجہ عطااللہ کی رہائشگاہ پر ان کے برادر نسبتی محمود خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے دربار شاہ شمس تبریز کے سجادہ نشین سید عون رضا کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے والدہ مرحوم زاہد حسین شاہ کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر