جیکسن(نیشنل ٹائمز) امریکی ریاست مسیسیپی کے ساحل کے (صفحہ6بقیہ نمبر43) قریب ایک طیارہ گرنے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ۔
پروازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ اویئر کے مطابق سیسنا 210 طیارہ نیو اورلینز سے فلوریڈا کے شہر فورٹ مائرز جا رہا تھا۔امریکی حکام کے مطابق منگل کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر پونے چار بجے ایئر ٹریفک کنٹرول کا جہاز سے رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے بعد یہ خلیج میکسیکو میں پاسکاگولا اور ہارن آئی لینڈ کے درمیان گر کر تباہ ہو گیا۔



