کراچی عمارت گرنے کا واقعہ: 3 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ، 16 کی معطلی کا حکم

کراچی(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے پر اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر کے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ذمہ داران کے خلاف اہم کارروائیوں کا حکم دے دیا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عمارت گرنے کے واقعے پر شدید ناراضگی اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی ایسے واقعے کو برداشت نہیں کروں گا جس میں جانی نقصان ہو یا انسانی جان کو اذیت پہنچے۔

مراد علی شاہ نے بریفنگ لینے کے بعد وزیر بلدیات ناصر شاہ کی مشاور ت سے ان کے محکمہ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے۔

کراچی میں 6 منزلہ عمارت زمین بوس، 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، 14 زخمی

وزیراعلیٰ نے سیکرٹری بلدیات وسیم شمشاد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا، جبکہ انہیں ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا، وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت سے وسیم شمشاد کو فوری معطل کرنے اور ان کے خلاف انکوائری کی سفارش بھی کی۔

کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا نیا ڈی جی تعینات کر دیا گیا۔

عمارت گرنے کے سانحے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ایسٹ نصراللہ عباسی کو بھی عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا گیا، جبکہ غفلت برتنے پر وزیر داخلہ کی مشاورت سے ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کو بھی فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ 16 افسران کو معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ مکمل انکوائری کی جائے اور اگر ادارے کا کوئی ملازم غفلت یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا جائے تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مراد علی شاہ نے عمارت کے مالک سلمان طاہر اور بلڈر ذیشان کو فوری گرفتار کرنے کی بھی ہدایت کی، جبکہ چیف سیکرٹری کو عمارت کے آرکیٹیکٹ اور انجینئر کو بھی تحقیقات میں شامل کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ عمارت گرنے کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور غفلت کے ذمہ دار کسی بھی شخص کو قانون کے مطابق جواب دہ بنایا جائے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور
ہر دوائی کی تصدیق ممکن، وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
صدر مملکت کا ہنگامی دورہ لاہور، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات طے
کراچی عمارت گرنے کا واقعہ: 3 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ، 16 کی معطلی کا حکم
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 12 دہشت گرد ہلاک
صوبوں کے معاملے کا حل ریفرنڈم کرانے میں نظر نہیں آتا: وزیراعلیٰ سندھ
سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ منہدم، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر