سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 12 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کر کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے 20 نومبر سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کئے گئے، آپریشنز نوشکی، سیوی، پنجگور اور کیچ اضلاع میں کئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ 20 نومبر کو نوشکی میں دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہوئے جس سے اسلحہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سبی میں 21 نومبر کو دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور اور کیچ میں 22 اور 23 نومبر کو 2 الگ کارروائیوں میں دو دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کئے گئے، کارروائیوں کے دوران 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں اور دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی مسلسل کامیابیاں ملک کے امن و استحکام کیلئے ان کے عزم اور قربانیوں کا مظہر ہیں، فتنہ الہندوستان اور بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ قومی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے ہر علاقے سے بیرونی سرپرستی اور معاونت میں سرگرم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں میں 12 بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قابلِ فخر ہیں، غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہداء اور غازیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستان میں امن و ترقی دشمنوں کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور
ہر دوائی کی تصدیق ممکن، وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
صدر مملکت کا ہنگامی دورہ لاہور، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات طے
کراچی عمارت گرنے کا واقعہ: 3 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ، 16 کی معطلی کا حکم
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 12 دہشت گرد ہلاک
صوبوں کے معاملے کا حل ریفرنڈم کرانے میں نظر نہیں آتا: وزیراعلیٰ سندھ
سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ منہدم، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر