کراچی:زیرتعمیر عمارت گرگئی، 3جاں بحق،10 زخمی

کراچی(نیشنل ٹائمز)کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب 6 منزلہ زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے سے 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ۔ عمارت کے ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ہے ۔واقعہ کراچی ایڈمنسٹریشن ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیا، جس کے بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ انتظامیہ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے 3 لاشیں اور دس زخمی نکالے جا چکے ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔عمارت کے ملبے تلے کئی گاڑیاں بھی دب گئیں۔چھیپا عہدیدار نے کہا کہ 6 منزلہ عمارت زیرتعمیر تھی، 20 کے قریب مزدور اندر ہونے کا بتایا جا رہا ہے جب کہ رنگ کرنے والے بھی اتنے ہی افرادمزید اندر موجود ہیں، کل 40 سے 45 افراد بتائے جارہے ہیں جو یہاں کام کر رہے تھے ۔

زخمیوں کی شناخت 35 سالہ نادر حسین ولد علی نواز، 30 سالہ شوکت علی ولد لال خان، احمد ولد ظفر اقبال کے ناموں سے ہوئی جب کہ ایک نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی۔ترجمان ریسکیو 1122 سندھ نے کہا کہ ان کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم جائے وقوع پرموجود ہے ، ٹیم نے ملبے تلے سے دو لاشوں کو نکال لیا جب کہ ملبے تلے دبے مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔جناح اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ تمام 10 زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، متاثرین کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں، متاثرہ افراد کی عمریں 17 سے 39 سال کے درمیان ہیں، تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے ، طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ایس ایس پی ایسٹ بھی جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا اور عمارت کے اطراف سیکیورٹی و امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پولیس اہلکار تعینات کردیے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عمارت کی فنشنگ ہورہی تھی جبکہ عمارت میں کوئی بھی رہائش پذیر نہیں تھا۔گرنے والی عمارت 600 گز کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فرحان قیصر کا کہنا ہے کہ عمارت جہاں تعمیر تھی وہ رہائشی پلاٹ تھا اور اس گھر کا گراؤنڈ پلس ون کا نقشہ پاس تھا۔

انہوں نے کہا کہ پلاٹ پر گراؤنڈ پلس فائیو عمارت غیر قانونی تعمیر کی گئی اور اس عمارت کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے ۔ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق عمارت میں مبینہ طور پر غیر قانونی فلیٹ نما رہائشی پورشنز تعمیر کیے جا رہے تھے ،واقعے کے بعد ایس بی سی اے کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ گراؤنڈ پلس سکس عمارت تعمیر کی جا رہی تھی اور اس کا نقشہ منظور نہیں تھا، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر قانونی تعمیر کے خلاف کارروائی کا سلسلہ شروع کیا لیکن بلڈر عدالت گیا اور 4 اگست کو انہوں نے حکم امتناع حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ حکم امتناع میں عدالت نے بلڈنگ کو منہدم کرنے یا اس کے کام میں مداخلت سے روک دیا اور آج یہ ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا ہے ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ زیر تعمیر عمارت کا پانچواں یا چھٹا فلور گرنے کا واقعہ پیش آیا، عمارت کی تعمیر کی اجازت صرف گراؤنڈ پلس ون تک تھی،اجازت سے زائد منزلیں تعمیر کی جا رہی تھیں،غیر قانونی تعمیر کے حوالے سے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق جوڈیشل پروسیڈنگز کی وجہ سے عمارت کے خلاف مزید کارروائی آگے نہ بڑھ سکی، عمارت گرنے کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔کمشنر نے کہا کہ واقعے کی تفصیلی انکوائری کی جائے گی، جو بھی افراد ملوث پائے گئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔وزیراعظم شہبازشریف نے عمارت گرنے کے واقعے میں شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور
ہر دوائی کی تصدیق ممکن، وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
صدر مملکت کا ہنگامی دورہ لاہور، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات طے
کراچی عمارت گرنے کا واقعہ: 3 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ، 16 کی معطلی کا حکم
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 12 دہشت گرد ہلاک
صوبوں کے معاملے کا حل ریفرنڈم کرانے میں نظر نہیں آتا: وزیراعلیٰ سندھ
سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ منہدم، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر