اختیارات نہ ملیں توانتظامی یونٹس کی بات ہوگی، حافظ نعیم

کراچی (نیشنل ٹائمز)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جب عوام کے مسائل حل نہ ہوں، حقوق، بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور وسائل نہ دیے جائیں تو نئے انتظامی یونٹس کی بات ضرور ہوگی۔ ادارہ نورحق کراچی میں پریس  کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے عوامی دباؤ اور اجتماعی جدوجہد کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے مہنگائی، گورننس اور عوامی حقوق کیلئے احتجاجی جلسوں کا شیڈول جاری کردیا، 29نومبر کو مینار پاکستان لاہور، 12دسمبر کو پشاور اور 20 دسمبر کو کراچی میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیے جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا نئے صوبوں کے مطالبے پر خون کی ندیاں بہنے کا کہنا کسی بھی قومی سطح کے سیاسی رہنما کے شایان شان نہیں، انہیں دھمکیوں کے بجائے دلیل، آئین اور جمہوری اصولوں کے مطابق بات کرنی چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے بیانات سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ عوام میں بے چینی بڑھے گی، پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو 18 سال کے دوران این ایف سی ایوارڈ، وفاقی گرانٹس اور رائلٹی کی مد میں تقریباً 40 ہزار ارب روپے ملے ، اس کے علاوہ عالمی مالیاتی اداروں سے بھی 1600 ارب روپے حاصل کیے گئے ، پیپلزپارٹی بتائے کہ اتنے بھاری وسائل کہاں خرچ ہوئے ، آج پورا سندھ بدحالی کا شکار ہے۔ 



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور
ہر دوائی کی تصدیق ممکن، وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
صدر مملکت کا ہنگامی دورہ لاہور، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات طے
کراچی عمارت گرنے کا واقعہ: 3 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ، 16 کی معطلی کا حکم
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 12 دہشت گرد ہلاک
صوبوں کے معاملے کا حل ریفرنڈم کرانے میں نظر نہیں آتا: وزیراعلیٰ سندھ
سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ منہدم، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر