واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کو بی بی سی کے خلاف10 ارب ڈالر کے ہتک عزت مقدمے میں 22 جنوری تک حلفاً بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دے دیا۔
امریکی ڈسٹرکٹ جج جیفری کنٹز نے سماعت کے دوران ٹرمپ اور بی بی سی کو مقدمے کی تیاری کے لیے مزید وقت دیتے ہوئے 3 مئی تک ٹرائل کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔ ٹرمپ کا الزام ہے کہ بی بی سی نے 6 جنوری 2021 کی ان کی تقریر کے مختلف حصوں کو جوڑ کر غلط انداز میں پیش کیا، جس سے تاثر ملا کہ انہوں نے حامیوں کو کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اکسایا تھا۔ بی بی سی نے اس غلطی پر معذرت کی تھی، تاہم ٹرمپ کو نقصان پہنچانے کی تردید کی ہے ۔



