کراچی(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تقسیم اور لوگوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں ناقابل قبول ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے ماضی میں کراچی کے لوگوں کو لڑانے کی کوششیں کی گئیں، سندھ میں چار صوبے بنانے کی باتیں کرنے والے ایسا ہرگز نہیں کر سکتے، نئے صوبے کے قیام کیلئے سندھ اسمبلی کی دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ احسن اقبال پہلے سندھ اسمبلی کے ایم پی اے منتخب ہو کر آئیں پھر صوبہ بنا کر دکھائیں۔



