لندن: (دنیا نیوز) برطانوی جریدے نے بھی بھارتی طیارے تباہ ہونے سے متعلق پاکستانی دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 36 میں سے 32 رافیل طیارے بھارت کے پاس رہ گئے۔
برطانوی جریدے فلائٹ انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کردہ 2027 کی ورلڈ ایئرفورسز ڈائریکٹری میں انکشاف کیا گیا، رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والے رافیل طیاروں کے نمبر بی ایس 001، بی ایس 021، بی ایس 022 اور بی ایس 027 تھے۔
بھارت چاروں طیاروں کے سیریل نمبرز کیساتھ کوئی واضح تصاویر پیش کرنے میں ناکام رہا، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا پاکستان کےملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو مفلوج کردیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فضائیہ نے 4 رافیل طیاروں سمیت بھارت کے 8 طیارے تباہ کئے تھے۔



