پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)پاک فوج نے فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، جسے ملکی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 3 میزائل جدید نیویگیشن اور پروپلشن سسٹمز سے لیس ہے، جو سپر سونک رفتار سے طویل فاصلے پر اہداف کو انتہائی درستگی اور مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 3 میزائل راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل صلاحیتوں اور اہداف کو نشانہ بنانے کی رسائی میں نمایاں اضافہ کرے گا، جس سے پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت اور دفاعی حکمت عملی مزید مضبوط ہوگی۔

میزائل کا کامیاب تجربہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاکستان کی مسلح افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے دیکھا۔

صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے فتح 3 میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی اور قومی دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کی لگن اور محنت کو سراہا۔ 



  تازہ ترین   
پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
بلاول 2020 سے کاروبارِ حکومت میں پارٹنر، کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ہیں؟ خواجہ آصف
چھوٹے صوبے ناگزیز، سندھ میں خون کا قطرہ بھی گرا تو ذمہ دار بلاول ہونگے: مصطفیٰ کمال
سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ ملک احمد خان
خواہش ہے مظفرآباد سے میرپور تک موٹروے منصوبے پر عمل ہو: نوازشریف
سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت، انتقامی کارروائیاں بند، قیدی آزاد کرنا پڑیں گے: بلاول بھٹو
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آگئے
نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر