سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ ملک احمد خان

لاہور(نیشنل ٹائمز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی، صوبوں کی بات کرنا غیر آئینی کیسے ہے؟

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر گفتگو ہوتی رہنی چاہیے، ریفرنڈم کا طریقہ آئین میں موجود ہے، صدر آصف علی زرداری کی خوبی ہے کہ وہ بات سنتے ہیں اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کی تقسیم سے متعلق قرارداد پر ووٹ دیا تھا، تو سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بات چیت اور مکالمہ جاری رہنا چاہیے، مسائل کا حل مذاکرات سے نکالا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز سندھ وطنیت کی بات کی، اس پر بھی بحث ہونی چاہیے، وحدت کی سوچ اور اس کے پس منظر پر بھی گفتگو ضروری ہے، پیپلز پارٹی نے پنجاب کی تقسیم سے متعلق قرارداد پر ووٹ دیا، اگر وہ سندھ کی تقسیم کی مخالفت کرتی ہے تو پنجاب کی تقسیم کی حمایت کیوں کی؟

سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے خون بہانے کی بات کی، سوال یہ ہے کہ سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ کسی کا گھر جلانا اور تشدد کرنا سیاسی حق کیسے ہو سکتا ہے؟ بلاول بھٹو کے پارلیمانی مؤقف اور حالیہ گفتگو میں تضاد پر سوالات اٹھتے ہیں۔

ملک احمد خان نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلوں نے جمہوری نظام کو نقصان پہنچایا، ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ ملکی تاریخ کے بدترین فیصلوں میں شامل ہے، جبکہ منتخب حکومتوں کے خاتمے سے متعلق عدالتی فیصلے بھی جمہوری نظام کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
بلاول 2020 سے کاروبارِ حکومت میں پارٹنر، کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ہیں؟ خواجہ آصف
چھوٹے صوبے ناگزیز، سندھ میں خون کا قطرہ بھی گرا تو ذمہ دار بلاول ہونگے: مصطفیٰ کمال
سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ ملک احمد خان
خواہش ہے مظفرآباد سے میرپور تک موٹروے منصوبے پر عمل ہو: نوازشریف
سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت، انتقامی کارروائیاں بند، قیدی آزاد کرنا پڑیں گے: بلاول بھٹو
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آگئے
نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر