اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) قابض طالبا ن رجیم کی غیرانسانی پابندیوں کے باعث افغان خواتین صحت کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ غیر اعلانیہ احکامات کے باعث مرد ڈاکٹر خواتین مریضوں کا معائنہ کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ معروف عالمی جریدوں نے ناجائز طالبان رجیم کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔ دی گارڈین اور زن ٹائمز کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق قابض طالبان رجیم کی سفاکانہ پابندیوں کے باعث افغان خواتین کیلئے طبی امداد کا حصول انتہائی مشکل ہوگیا۔ طالبان رجیم نے ہسپتالوں میں خواتین مریضوں کو اصل نام سے پکارنے پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے ۔ افغان خواتین علاج کیلئے اپنی اورڈاکٹروں کی جان خطرے میں ڈالنے یا بیماری کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔ طبی اور انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق قابض طالبان رجیم کی پابندیاں خواتین کے بنیادی انسانی حقوق پامال کرکے افغانستان کو سنگین انسانی و سماجی بحران کی جانب دھکیل رہی ہیں۔
طالبان رجیم کی پابندیاں،افغان خواتین صحت سہولیات سے محروم



